برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 مریضوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6.10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 273 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 19 لاکھ 9 ہزار 298 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 10 ہزار 36 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کو کورونا کے باعث بدترین حالات کا سامنا
ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران اوسطاً 257 اموات ہوئیں اور روزانہ 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
برازیل میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ساؤ پالو میں 1,52,538 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 68,607 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک ملک کی 73.28 فیصد آبادی کو دی گئی ہے، جب کہ 57.08 فیصد آبادی کودونوں ویکسین لگائی گئی ہے۔
(یو این آئی)