ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا سے 5.63 لاکھ سے زیادہ اموات - etv bharat urud

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

corona virus in us
corona virus in us
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:17 AM IST

عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.63 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 3.31 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سےمتاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 563428 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31344324 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51258 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وبا کی وجہ سےنیو جرسی میں اب تک 24945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ ۔19 سے ا ب تک 60541 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 49289 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 34120 جانیں گئیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوئس شہر میں 23826، مشی گن میں 17657، میساچوسیٹس میں 17413، اور پنسلوانیہ میں کورونا میں 25451 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.