ETV Bharat / international

Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 44.41 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - اردو نیوز

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے اب دنیا میں تیسرے جب کہ اموات کے لحاظ سے دوسرے مقام پر ہے۔

covid positive people died worldwide
covid positive people died worldwide
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 5:36 PM IST

دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کی وجہ سے 17396 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44.41 لاکھ سے زائد جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 25 لاکھ 40 ہزار 737 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 44 لاکھ 41 ہزار 321 ہوچکی ہے۔

دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اس مہلک وبا کے متاثرین افراد کی تعداد 3.79 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6.29 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موذی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25،467 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہو گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 39 ہزار 486 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 112 ہو چکی ہے۔

اسی عرصے میں فعال کیسز 14،373 سے گھٹ کر تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.98 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثرہونے کے لحاظ سے اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں جان لیوا کووڈ19 کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.05 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.74 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62.34 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 54,765 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریباً 51.39لاکھ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 1,10,609ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 48.92لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1,24,315لوگوں نے جان گنوائی ہے۔

اسپین میں اس وبا سے 47.94 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 83,337لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 44.88لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1,28,795مریضوں کی جان جاچکی ہے۔

اس درمیان ایران نے متاثرین کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 47.15لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات کا اعدادوشمار 1,02,648 تک پہنچ گیا ہے۔ جرمنی میں وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 38.81 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 92,028 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے سے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ یہاں کورونامتاثرین کے معاملات 39.89لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں جبکہ 1,27,214 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.86لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 75,316لوگ جان گنوا چکے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے 32.31لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن سے 2,53,526سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جنوبی افریقہ میں متاثرین کی تعداد 26.98لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 79,584لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یوکرین میں متاثرین کی تعداد 23.70لاکھ سے زیادہ ہے اور 56,553لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 21.42لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 1,97,921لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا وائرس سے اب تک 19.55لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا سے 18,282 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔چین جہاں سے اس وبا کی شروعات ہوئی تھی، 1,06,812لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4,848لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کا عالمی دن کورونا وائرس کی نذر

پڑوسی ملک بنگلہ دیش کورونا متاثرین کے معاملات میں پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائر سے قریب 14.67لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 25,399مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے 11.31لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 25,094مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ نیپال میں ا ب تک اس سے 7.48لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10,533لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے 3.94لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 7,560لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس انفیکشن سے حالت خراب ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.