وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40،179 اور ہلاک شدگان کی تعداد 1،974 تک پہنچ گئی۔ کینیڈا کے دو صوبے کیوبک میں 20،965 اور اونٹاریو میں 12،245 سب سے زائد کورونا متاثرین کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 26 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈیڈھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے سات لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 681 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 4258 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔