ETV Bharat / international

Coronavirus Update: دنیا بھر میں کورونا سے تقریباً 38 لاکھ افراد کی موت - کورونا وائرس سے 17.58 کروڑ

کورونا وائرس سے 17.58 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

more than 38 lakh covid
more than 38 lakh covid
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:15 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اب تک اس سے 17.58 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور قریب 38 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 58 لاکھ 87 ہزار 388 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 99 ہزار 979 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں ایک سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 61 ہزار 923 ہوگئی ہے اور اس 599769 افراد اس انفیکشن سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 70421 نئے معاملات آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کردوکروڑ 95 لاکھ 10 ہزار 410 ہوگیا۔ اس دوران ایک لاکھ 19 ہزار 501 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جسے ملا کر ملک میں اب تک دو کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 947 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز مزید 53001 کم ہوکر اب 9 لاکھ 73 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 3921 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کرتین لاکھ 74 ہزار 305 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے مقام پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.74 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.87 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ترکی نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.30 لاکھ اورہلاکتوں کی 48721 ہوچکی ہے۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 51.48 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.24 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 45.81 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 42.44 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 41.24 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 85343 ہے۔ اسپین میں اس وبا سے 37.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80501 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 37.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 95778 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں وائرس کی زدمیں آنےو الوں کی تعداد 37.23 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89849 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس درمیان ایران نے انفیکشن کے معاملے میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کااعدادوشمار 82098 پہنچ گیا ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 74573 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 24.54 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 230150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرین کی تعداد 22.83 لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی 53795 ہوگئی ہے۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.01 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 1.88 لاکھ سے زیادہ افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 19.11 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 52879 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57765 جاں بحق۔ نیدرلینڈ میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17989 کی موت ہوچکی ہے۔

جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30225 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وبا کے اصل مقام والے ملک چین میں 10.33 لاکھ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.42 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 21723 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جہاں 8.26 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13118 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.