دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک 30.19 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 14.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14،14،04،847 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے 30,19,330 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار 217 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،50،61،919 ہوگئی ہے اور اب تک 1،78،769 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ برازیل میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13،943،071 جبکہ اب تک اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 3،73،335 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہلاکتوں کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کورونا کے متاثرین کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک کووڈ سے 53.50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 1،00،892 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46.49 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 1،03،834 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.03 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک 1،27،518 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے اموات کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں ابھی تک 42.68 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،926 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 38.70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 1،16،927 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں اٹلی چھٹے نمبر پر ہے۔
اسپین میں اب تک اس وبا سے 34.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 76،981 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے، اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31.55 لاکھ ہوگئی ہے اور 80،052 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26.94 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک اس وائرس سے 59،228 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں تقریبا 26.88 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 62،032 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کولمبیا میں ابھی تک تقریبا 26.53 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 68،328 افراد اپنی زندگیوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 23.05 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک اس وائرس سے 2،12،339 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے 22.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 66،732 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 41،534 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 16.97 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ جان لیوا وبا سے 56،797 افراد کو ہلاک ہوچکے ہیں ۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ سے سے متجاوز اور 43،424 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں بھی کورونا متاثرین کی کل تعداد 16 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 28،426 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 15.66 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 53،736 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 14.28 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 17،127 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 7،61،437 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے 16،316 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 7،18،950 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10،385 مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، جان لیوا اور مہلک ترین ’کووڈ19‘ وبا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بھی بتدریج بڑھ رہی ہے۔
(یو این آئی)