ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 16،099 کیسز کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اس سےقبل منگل کےت روز کہا کہ وہ 17 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کئی قسم کے پروڈکشن یونٹس اور سماجی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
ملک میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن کے متعلق پابندیوں کا اطلاق رہے گا ۔ واضح ر ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دے دیا ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 36 لاکھ سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں اور 2.57 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔