ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 23.41 لاکھ سے زائد افراد کی موت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:20 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 23 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے اور 10 کروڑ 69 لاکھ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

more than 23.41 million people died from corona worldwide
دنیا میں کورونا وائرس سے 23.41 لاکھ سے زائد افراد کی موت

دنیا بھر میں کورونا کی وبا کا قہر جاری ہے اور کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 10.69 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس سے 23.41 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 69 لاکھ تین ہزار 452 ہوگئی ہے اور 23 لاکھ 41 ہزار 10 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 10 کروڑ 69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں

کورونا کے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں متاثرین کی تعداد 2.71 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ قریب 468,203 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

بھارت کے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں متاثرین کی تعداد 11,067 بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی دوران 13,087 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جس کے ساتھ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 61608 ہوگئی ہے۔

وہیں زیر علاج معاملے 2,114 گھٹ کر 1,41,511 رہ گئے۔ اس مدت میں 94 مریضوں کی موت ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 252 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی: 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کی رونمائی

کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

برازیل میں کورونا وائرس سے 95.99 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 233,520 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 39.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 114,066 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 39.53 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے، جبکہ 76,347 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 34.19 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے اور 80,295 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

اسپین میں اس وبا سے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 63,061 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اٹلی میں متاثرین کی تعداد قریب 26.55 لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور 92,002 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترکی میں کووڈ 19 سے اب تک قریب 25.48 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26,998 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

جرمنی میں اس وائرس سے 23.02 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 63,006 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

کولمبیا میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 21.66 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 56,507 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.