عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے بری طرح متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 2648 رہی، جس سے وہاں اب کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2،84،775 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کے روز علی الصبح یہ اطلاع دی۔ اسی عرصے کے دوران برازیل میں کورونا وائرس کے 90،303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 16 لاک 93 ہزار 838 ہوگئی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد برازیل تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
یواین آئی
برازیل میں کووڈ-19 سے 2.84 لاکھ سے زائد ہلاکتیں - اردو خبر
برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کل 2 لاکھ 84 ہزار 775 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔