ETV Bharat / international

کووڈ 19 سے امریکہ میں اب تک 2.42 لاکھ سے زیادہ اموات - امریکہ میں 1.05 کروڑ سے زیادہ افراد

امریکہ میں 1.05 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

covid 19 in US
covid 19 in US
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 11:46 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.42 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے ایک بڑی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.05 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 242654 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10535828 ہوگئی ہے۔

امریکہ کا نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33848 اموات ہوئیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16495 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ 19 سے اب تک 18132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 19474 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں 17372 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسٹس میں 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پنسلوینیا میں کورونا کی وجہ سے 9182 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح ہو کہ امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں اور کووڈ 19 سے اموات کی تعداد میں بھی امریکہ سرفہرست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.