ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 11.73 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک 2،27،673 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 88،55،433 تک جا پہنچی ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 1:51 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی وجہ سے اب تک 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4.44 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 4،44،04،826 افراد متاثر اور 11،73،292 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک 2،27،673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 88،55،433 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 517 افراد کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،20،527 ہوگئی جبکہ اس وبا کے 49،881 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 58،439 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اسے ملا کر ملک میں اب تک 72.59 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 7116 سے گھٹ کر 6،03،68 رہ گئ ہے کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران ، 56،480 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وبا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 73،15،989 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.68 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.58 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.57 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 26،752 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 12.80 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 35،823 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اسپین میں اب تک 11.36 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجینٹینا میں کووڈ ۔19 کے بعد سے اب تک 11.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 ​​ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.