ETV Bharat / international

امریکہ میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز - corona cases in US for the second day

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1.20 لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 7:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1.20 لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 911 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر کے 96 لاکھ 6 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

امریکہ کا نیویارک، نیوجرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب 33,657 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نیوجرسی میں اب تک 16,403 افراد کی اس وبا کے سبب موت ہو چکی ہے۔ کیلیفورنیا میں کووِڈ۔19 سے اب تک 17,856 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ٹیکساس میں اس کے سبب 18,904 افراد اب تک جان سے جا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووِڈ۔19 سے 16,961 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں میساچسیٹس اور الینایس میں 10 ہزار جبکہ پینسلوینیا میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.