بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کے درمیان بات چیت کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ اس بات کی خبر خود پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے دی۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن سے بات کی ہے اور ان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیے
- میرٹھ فساد کے 33 برس بعد وارنٹ جاری
وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن کے مابین ہونے والی بات چیت کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ دونوں رہنما دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنے کے حق میں ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے علاوہ امن وامان قائم کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اس درمیان بائیڈن نے دنیا بھر میں جمہوری اقدار کے پھیلاؤ کی بات کی اور بھارت کے ساتھ وسیع اور مضبوط تعلقات کی وکالت بھی کی۔
دونوں سربراہانِ مملکت کے مابین ہونے والی بات چیت پر امریکہ میں بھارتی سفیر ٹی ایس سندھو نے کہا کہ ہم بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو نئی اونچائی دینے کے لئے پرعزم ہیں ۔