ETV Bharat / international

پومپیو نے چین پر ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام لگایا - حالیہ چند برسوں میں ایغور مسلمانوں کے متعلق چین کا جو رویہ رہا ہے

سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ایغور مسلمانوں اور وہاں کی اصل مسلم کمیونٹی کو دبا کر نسل کشی کر رہی ہے۔

mike pompeo accuses china of genocide against muslim uighurs in xinjiang
سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 8:32 PM IST

امریکہ نے چین پر ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے ایغور پر تشدد کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

حقوق انسانی گروپوں نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 'ری ایجوکیشن کیمپ' کے طور پر گذشتہ کچھ برسوں سے ایغور مسلمانوں کو حراست میں لے رکھا ہے'۔

mike pompeo accuses china of genocide against muslim uighurs in xinjiang
سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین زبردستی ایغور مسلمانوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ چین کے ساتھ تناؤ امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کی خصوصیت رہا ہے۔ کورونا وبا کے دور میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی نے تجارتی پالیسیوں کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کو نیک خواہشات کا اظہار

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر ایغور مسلمان خواتین کی جبری نسبندی ہوئی ہے۔

چینی حکومت نے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمان خواتین کے زبردستی اسقاط حمل، جبری نسبندی اور جنسی تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کی تردید کی ہے۔

یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ تقریبا دس لاکھ ایغور مسلمان اور دوسرے لوگوں کو جن میں زیادہ تر مسلمان اقلیت شامل ہیں، حراست میں لیا گیا ہے۔ چینی حکومت اس کو 'ری ایجوکیشن کیمپ' کہتی ہے۔

اس سے قبل چین نے ایسے کسی بھی کیمپ کی موجودگی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں یہ کہہ کر اس کا دفاع کیا کہ یہ انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے ضروری اقدام تھا۔

حالیہ چند برسوں میں ایغور مسلمانوں کے متعلق چین کا جو رویہ رہا ہے اس بارے بین الاقوامی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.