ETV Bharat / international

میکسیکو میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2،973 نئے کیسز - Deputy Health Minister Hugo Lopez

لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے ریکارڈ 2،973 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 59،567 ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں  کورونا وائرس  کے ریکارڈ 2،973 نئے کیسز

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:24 PM IST

اس دوران اس وبا سے 420 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 6،510 ہو گئی ہے، میکسیکو کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

میکسیکو کے ڈپٹی وزیر صحت ہیوگو لوپیز نے اتوار کو کہا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے بری طرح متاثر دارالحکومت میکسیکو سٹی اور دیگر شہروں میں صورتحال آہستہ آہستہ بہتری آنے لگی ہے۔

میکسیکو میں حکومت نے 16 اپریل کو عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روكنے کیلئے لاگو ملک گیر لاک ڈاؤن کو 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے پہلے حکومت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ سست پڑی معیشت کو رفتار دینے کے لئے پیر سے تین مراحل میں لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.