محترمہ اندرامونو نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا’’ بدقسمتی سے مجھے آپ کو مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ آج ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی موت ہو گئی ہے ۔
قومی حکومت ان کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کرتی ہے‘‘ ۔ وزیر کے مطابق جمعہ کو ایکواڈور میں كوروناوائرس کے تین نئے معاملے درج کئے گئے ۔ اس طرح یہاں اس وبائی مرض سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے ۔
واضح رہے عالمی ادارۂ صحت کورونا وائرس کو وبا ئی مرض قرار دے چکا ہے اور دنیا بھر میں اس وبائی مرض سے کم از کم 5000 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 140000 سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہے۔