وزارت صحت کے وبائی امراض کے ڈائریکٹر جوز لوئس الومیا نے جمعرات کے روز کہا کہ اس دوران 6741 نئے کیسز درج ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 238511 ہوگئی ہے۔
مسٹر المومیا نے ٹیلیویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 238511 ہے ، جس میں سے 29189 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی کورونا انفیکشن کے 5681 نئے کیس سامنے آئے تھے اور 741 افراد کی موت ہوئی تھی۔