ETV Bharat / international

شمالی کوریا کے نیولیئر تجربے سے امریکہ، جاپان سمیت کئی ممالک فکرمند - urdu news

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

North Korea
North Korea
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:58 AM IST

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیروں نے شمالی کوریا کو نیوکلیئر سے پاک کرانے کے لئے سہ فریقی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں تینوں عہدیداران نے جمعہ کو کہا کہ ’’قومی سلامتی مشیروں نے شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنی تشویش مشترک کیں اور سہ فریقی ٹھوس تعاون کے ذریعہ نیوکلیئر سے پاک کرانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے تصفیہ کے تعلق سے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے‘‘۔

واشنگٹن نے جمعہ کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون، جاپان کے قومی سلامتی کے سکریٹریٹ کے چیف، جنرل شیگیرو کتامورا اور جنوبی کوریائی قومی سلامتی دفتر کے ڈائرکٹر سوہ ہُن نے شمالی کوریا کے تعلق سے پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی تشویش کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.