گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے پر امریکہ، اسرائیل، ایران، بھارت اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسی ضمن میں جنوبی امریکہ کے ایک چھوٹے سے ملک چلی سے بھی خراج عقیدت کی ایک لہر سامنے آئی ہے۔ چلی کے دارالحکومت سنٹیاگو میں لبنان کے شہریوں نے کینڈل جلا کر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو انوکھا خراج عقید پیش کیا۔
سبھی افراد نے ایک جملے سے بھی کم 'لبنان کے لیے' میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس حادثے میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد کے ہلاک جبکہ 4000 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔