امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ایشلے ایٹین دسمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔
یہ اطلاع سی این این نیوز چینل نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ جمعرات کو اپنی رپورٹ میں سی این این نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشلے ایٹین کملا ہیرس کی ٹیم کی ایک اہم رکن ہیں، جنہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کی، لیکن وہ دسمبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر ہونگے
واضح رہے کہ یہ رپورٹ کملا ہیرس اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان تنازع کے دوران سامنے آئی ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اتوار کو کملا ہیرس اور بائیڈن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کملا ہیرس ایک اہم ساتھی اور ایک بہادر لیڈر تھیں۔
(یو این آئی)