وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے کوئی پروگرام نہیں بنا رہے ہیں لیکن امریکی وفد اولمپک مقابلوں میں حصہ لے گا۔
گزشتہ ہفتے ایک جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو بھی اولمپک پروگرام میں شامل کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے جاپان اولمپکس پروگرام میں جل بائیڈن کی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن
واضح رہے کہ اس سے قبل 2008 میں اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے بیجنگ اولمپک پروگرام میں حصہ لیا تھا۔
(یو این آئی)