ETV Bharat / international

امریکی صدر اسرائیلی ہم منصب کی 28 جون کو میزبانی کریں گے: وائٹ ہاؤس

اسرائیلی صدر جولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چند روز قبل یہ دورہ کریں گے۔ ان کہ جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

white house
وائٹ ہاؤس
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 10:23 AM IST

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ کشیدگی اور اسرائیل کے غزہ کے علاقے میں فضائی حملوں کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔

امریکی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی صدر ریولین کے دورے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور ہماری حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی صدر جولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چند روز قبل یہ دورہ کریں گے۔ ان کہ جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

'چین کو عدم تعاون پر'بین الاقوامی تنہائی' کا سامنا کرنا پڑے گا'

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے دبدبے کے پیش نظر آرمی چیف اور دو وزرا تبدیل

اسرائیل میں صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے لیکن اس منصب کا مقصد صہیونی ریاست میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ ”صدر ریولین کی مدتِ صدارت ختم ہو نے کو ہے، یہ دورہ گزشتہ برسوں کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کردار اور لگن کا ایک اعتراف بھی ہے۔“

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.