ETV Bharat / international

جو بائیڈن کی ٹیم میں ایک اور بھارتی نژاد خاتون شامل - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی عذرا ضیا کو اپنی کابینہ میں اہم عہدے پر فائز کیا ہے۔ عذرا ضیا کو شہری سکیورٹی، جمہوریت اور حقوق انسانی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔

joe biden nominated uzra zeya for key positions
جو بائیڈن نے عذرا ضیا کو اہم عہدوں پر نامزد کیا
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 3:57 PM IST

Updated : Jan 22, 2021, 2:23 PM IST

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد عذرا ضیا کو اپنی کابینہ میں اہم عہدے پر نامزد کیا ہے۔ عذرا ضیا کا تعلق ریاست بہار کے چمپارن خطے سے ہے۔ ان کے والدین کئی دہائی قبل امریکہ چلے گئے تھے اور وہیں مقیم ہوگئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عذرا ضیا ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سنہ 2018 میں احتجاج کرتے ہوئے غیر ملکی سروس کو چھوڑ دیا تھا۔

عذرا ضیا کو شہری سیکیورٹی، جمہوریت اور حقوق انسانی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔

سنہ 2012 سے 2014 تک عذرا ضیا نے ہیومن رائٹس اور لیبر کے بیورو آف ڈیموکریسی میں اسسٹنٹ سیکریٹری اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

عذرا ضیا سنہ 1990 میں غیر ملکی سروس میں شامل ہوئیں اور نئی ​​دہلی، مسقط، دمشق، قاہرہ اور کنگسٹن میں اپنی خدمات انجام دی۔ سنہ 2011 سے 2012 تک وہ نائب سیکریٹری خارجہ کی چیف آف اسٹاف تھیں اور انہوں نے عرب بہار کے بارے میں امریکی ردعمل کی تشکیل میں مدد کی اور ابھرتی طاقتوں کے ساتھ امریکی مداخلت کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے'

عذرا ضیا ڈپٹی ایگزیکیوٹیو سیکریٹری، ایگزیکیوٹیو سیکرٹریٹ اسٹاف کی ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

عذرا ضیا کو فرانس کے اعلی شہری اعزاز لیجن ڈہونور، صدارتی رینک ایوارڈ، اعلی درجے کے 15 اعزازات اور سینئر پرفارمنس ایوارڈز سمیت کئی طرح کے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وہ امریکہ کے جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے اسکول آف فارن سروس میں گریجویٹ ہیں۔

Last Updated : Jan 22, 2021, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.