نیویارک میں جمعہ کی شب امریکی نژاد یہودی جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی۔
اسرائیلی شہری اور اسرائیل پر امریکی پابندیوں کی حمایت کرنے والی تنظیم جیوش وائس فار پیس کے آرگنائزر آصف کیلڈرون نے کہا کہ 'زیادہ سے زیادہ یہودی اور زیادہ سے زیادہ امریکی نژاد یہودی فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔'
مزید پڑھیں:
اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے
انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ عام یہودی دیکھ رہے ہیں کہ یہودیوں اور صہیونیوں کے مابین ایک اجارہ داری ہے۔ گویا یہ ایک ہی چیز ہے جسے اسرائیلی پروپیگنڈہ خرید رہا ہے۔'