وزیرخارجہ (external affairs minister) ایس جئے شنکر (s jaishankar) نے امریکہ کے اپنے ہم منصب انٹونی بلنکن (Antony Blinken) سے ذاتی طورپر ملاقات کرکے کووڈ-19 کی صورت حال، میانمار میں تختہ پلٹ، آب وہوا کی تبدیلی اور ہند بحر الکاہل کے خطے میں تعاون مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر خارجہ انٹنی جے بلنکن نے ڈاکٹر جئے شنکر کااستقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’بلنکن اور جئے شنکر نے کووڈ-19، ہندبحر الکاہل خطے میں تعاون کو مضبوط کرنے کی کوششوں، آب وہوا کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مشترک عزم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تعاون کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ’’اس دوران بلنکن اور جئے شنکر نے علاقائی ترقی، میانمارمیں تختہ پلٹ اور افغانستان کے لئے حمایت جاری رکھنے کے تعلق سے بھی بات چیت کی۔ دونوں نے مشترکہ معاشی اور علاقائی سلامتی ترجیحات پر تعاون جاری رکھنے کے تعلق سے عزم کا اظہار کیا۔
اس درمیان بلنکن نے کہا کہ ’’ہمیں یاد ہے کہ کووڈ کے ابتدائی دنوں میں امریکہ کے ساتھ بھارت کس طرح کھڑا تھا۔ جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ اب ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔