ETV Bharat / international

امریکی دوشیزہ نے مودی کے یوگا کے ویڈیو کی تعریف کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کے لئے یوگا کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی، ایوانکا ٹرمپ نے انہیں 'لاجواب' قرار دیاہے۔ بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو صحتمند رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے یوگا کے کئی ویڈیو شیئر کیے ہیں۔

ivanka trump
ivanka trump
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 2:30 PM IST

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو صحتمند رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ٹویٹر پر شیئر کئے گئے یوگا کے ویڈیو کی ایوانکا ٹرمپ نے تعریف کرتے ہوئے اسے 'لاجواب' قرار دیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی سینئر صلاحکار ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوگا کے ویڈیو کو بتایا 'لاجواب'

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ''جب بھی وقت ملتا ہے میں ہفتے میں ایک دو بار یوگا لازمی طور پر کرتاہوں۔

ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی سینئر سلاحکار ہیں

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ یہ جسمانی صحت اور ذہنی تندورستی کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ یہ تناؤ اور اضطراب کو بھی کم کرتا ہے۔ آپ کو یوگا کی بہت ساری ویڈیوز انٹرنیٹ پر ملے گی۔ میں انگریزی اور ہندی میں 1-1 ویڈیو شیئر کررہا ہوں۔

ایوانکا نے مودی کے ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لاجواب ہے۔ شکریہ نریندر مودی۔

ایوانکا نے اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فروری میں بھی بھارت کا دورہ کیا تھا۔

امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ٹویٹ کیا ہے کہ یوگا دماغ اور جسم کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ علیحدگی کے اس مرحلے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ہمیں یوگا کے ذریعہ ساتھ رہنے اور بیدار رہنے کا درس دے رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں تقریبا 30 لاکھ 60 ہزار افراد یوگا کی مشق کرتے ہیں۔ امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانے نے پیر سے باقاعدہ آن لائن یوگا پروگرام بھی شروع کردیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ٹم ریان نے منگل کے روز کہا کہ یوگا کرنے سے طویل عرصے تک ان کے ذہن کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.