واضح رہے کہ اس وقت مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی جانچ چل رہی ہے۔
مسٹرٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین اور چین کو تاجر ہنٹر بائڈن کے خلاف انہیں جانچ کرنی چاہئے۔
وہ سابق نائب صدر جوئے بائڈن کے بیٹے ہیں جو 2020 میں صدر کے عہدے کے لئے مسٹر ٹرمپ کے بالمقابل کھڑے ہونے والے ہیں۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ہنٹر بائڈن کے بارے میں جانچ کرنے کی درخواست کی تھی تو مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا لیکن ایسا کچھ ہم شروع کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں کیونکہ ہنٹر پر
چین سے زبردست سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 'امریکہ کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس بات کا مکمل اختیار ہے اور شاید یہ جانچ کرنے یا جانچ کرائے جانے کے لئے کہنے کی میری ڈیوٹی بھی ہے اور اس میں کسی ملک کو کچھ کہنا، مشورہ دینا یا مدد کرنا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ 24 ستمبر کو ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایک شکایت کے بعد مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تجویز کا اعلان کیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہنٹر بائڈن کے خلاف جانچ کا دباؤ بنانے کے لئے 25 جولائی کو یوکرین کے صدر ولادیمیر جیلنسکی سے فون پر بات کی تھی۔
یہ ٹیلی فون بات چیت عام کردی گئی ہے اور مسٹر ٹرمپ نے ان سبھی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔