ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز امریکی صدارتی دوڑ سے متعلق اپنے ملک کے مؤقف کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ کون جیت جاتا ہے۔
روحانی نے کہا ہے کہ یہ سوال اہم ہے کہ اگلا صدر ایران کے نیوکلئیر ہتھیاروں کی پابندیوں کے بارے میں کیا اقدامات اٹھاتا ہے؟۔
حسن روحانی نے کہا ہے کہ 'ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کا احترام کرنے پر واپس آجائے۔ ہم پابندیوں کی بجائے عزت کے خواہاں ہیں'۔
روحانی نے ٹیلیویژن تقریر میں کہا ہے کہ 'اگر وہ (نیا منتخب کردہ صدر) غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرتا ہے اور اس کی جگہ ہمیں عزت دیتا ہے تو ہمارا رویہ بھی مختلف ہوگا'۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کو چھوڑ کر ایران پر نئے عائد پابندیاں بڑھادی۔
حسن روحانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایران کی کرنسی کی قدر میں کمی کی بات بھی کہی۔