ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس ) نے کہا ہے کہ عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر کیا گیا حملہ جمعہ کے روز جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی لوگوں کی موت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر این اے پر جاری کئے گئے ایک بیان میں آئی آر جی ایس نے کہا 'ہم امریکہ کے ان سارے ساتھیوں کو انتباہ دینا چاہتے ہیں جنہوں نے اس کی عسکریت پسند فوج کو اپنی زمین استعمال کرنے دی ہے'۔
مزید پڑھیں : 'خلیجی ممالک کے سفر سے گریز کریں'
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس ) کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ 'ایسی کسی بھی جگہ سے جہاں سے ایران کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، اس کو نشانہ بنایا جائے گا'۔