امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جب برطانوی آئل ٹینکر کلیج فارس سے گزررہا تھا تب ہی ایران بحریہ کی 5 کشتیوں نے ٹینکر کے پاس پہنچے اور جہاز کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنا راستہ بدلے اور رک ایران کے آبی راستے پر رک جائے۔
لیکن برطانوی بحریہ کا ایک جہاز بھی آئل ٹینکر کے پیچھے تھا جس نے اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے ایرانی جہازوں پر اپنی بندوقیں تان دیں اور ایرانی بحریہ سے کہا کہ' وہ برطانوی آئل ٹینکر سے دور ہٹ جائے اور وہ وہاں سے ہٹ گئے۔
امریکی حکام کا یہ بھی دعوی ہے کہ' اس وقت فضا میں موجود ایک امریکی طیارے نے اس پورے معاملے کو کیمرے میں ریکارڈ کرلیا ہے۔
حالانکہ گزشتہ ہفتہ ایران کے 5 آئل ٹینکر برطانوی بحریہ نے ضبط کرلیے تھے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتےہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔