ETV Bharat / international

امریکی امیگریشن پاللیسی سے بین الاقوامی طلبا غیریقینی کیفیت میں مبتلا - امریکہ کے نئی امیگریشن پالیسی اور کسٹم انفورسمنٹ پالیسی

امریکہ کے نئی امیگریشن پالیسی اور کسٹم انفورسمنٹ پالیسی کے سبب متعدد بین الاقوامی طلباء اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔ وہیں دوسری طرف امیگریشن وکلاء کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یونیورسٹی کی جانب سے دائر مقدمہ ان پالیسیوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

امریکی امیگریشن پاللیسی سے بین الاقوامی طلبا غیریقینی کیفیت میں مبتلا

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:20 PM IST

سنسناٹی یونیورسٹی کے بائیو انجینیئرنگ طلبہ میجر وردھا اگروال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سمسٹر میں دی گئی چھوٹ کو ہٹادینے سے وہ امریکہ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کے بحران کے دوران وہ اپنے اہل خانہ سے دور ہیں، ایسے میں وہ اب اپنے ویزا اسٹیٹس اور تعلیم کے بارے میں فکرمند ہیں۔ بہت سارے بین الاقوامی طلبا اسی طرح کی پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کا بھی خیال ہے کہ یہ نئی پالیسیاں غیر منصفانہ ہیں۔

امریکی امیگریشن پاللیسی سے بین الاقوامی طلبا غیریقینی کیفیت میں مبتلا

امریکہ کی امگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ پالیسی (آئی سی ای) کی نئی پالیسی کے مطابق اگر تعلمیی ادارے خزاں کے سمسٹر کے لیے مکمل طور پر آن لائن پڑھا رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں انہیں ملک سے رخصت ہونا پڑے گا یا پھر انہیں ایسی یونیورسٹی میں منتقل ہونا پڑے گا جہاں پر نارمل کلاسز منعقد کئے جارہے ہیں۔ ورنہ ایسے حالات میں انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جو یونیورسٹی نصف حاضر نظام (جسے ہائبر کہا جاتا ہے) کی طرف جارہی ہیں ان حالات میں بین الاقوامی طلبا کو ایسی یونیورسٹی کی طرف رجوع کرنا ہوگا جہاں کم از کم ایک کورس کے لیے یونیورسٹی میں حاضر ہونا پڑے۔ لیکن اگر کسی یونیورسٹی کو وسط سمسٹر کے دوران کورونا وبا کی کی وجہ سے مکمل طور پر آن لائن کلاسز منعقد کرنے کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے تو ایسے میں طلبا کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔

امگریشن وکیل منجوناتھ گوکھرے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پالیسی ٹرمپ انتظامیہ کی سیاسی حکمت عملی ہے تاکہ ہجرت کو کم کیا جاسکے یا یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے کے لیے مجبور کیا جاسکے۔ تاہم وہ طلباء کو پرسکون رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ پالیسی ابھی تک نافذ نہیں کی گئی ہے۔

وہیں ہارورڈ اور ایم آئی ٹی جیسے تعلیمی ادارے نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس سے گوکرے کو امید ہے کہ یہ قانونی کارروائی ان پالیسیوں کو کبھی وجود میں نہیں آنے دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.