ETV Bharat / international

بھارت مزید فوجی طاقت کا استعمال کرسکتا ہے: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق افغانستان، عراق اور شام میں جاری جنگ کا براہ راست اثر امریکی افواج پر پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی دنیا کے لیے پریشان کن ہے۔

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 1:27 PM IST

report
report

امریکہ کی انٹلیجنس کمیونٹی (انٹیلی جنس محکموں کے گروپ) نے پارلیمنٹ میں جمع کرائی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت، پاکستان کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ اشتعال انگیزی کا ردعمل اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط طریقے سے فوجی طاقت کے ساتھ دے سکتا ہے۔

امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کو پیش کی جانے والی اپنی سالانہ 'کرائسس ریویو رپورٹ' میں 'آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس' (او ڈی این آئی) نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارت اور پاکستان کے مابین روایتی جنگ کا امکان نہیں ہے لیکن پھر بھی دونوں ممالک کے مابین تنازع بنا رہتا ہے اور توقع ہے کہ اس میں اضافہ ہوگا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت اب پہلے کی نسبت زیادہ فوجی قوت کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ اشتعال انگیزی کا جواب دے سکتا ہے اور تنازع بڑھنے پر جوہری طاقت سے لیس دونوں ممالک کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کشمیر میں بدامنی اور تشدد کا ماحول یا بھارت میں دہشتگردانہ حملے ہونے سے ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

او ڈی این آئی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، عراق اور شام میں جاری جنگ کا براہ راست اثر امریکی افواج پر پڑا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی دنیا کے لےے پریشان کن ہے۔

افغانستان کے متعلق او ڈی این آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال کے دوران امن معاہدے کا امکان کم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.