ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی عوامی سماعت - impeachment against donald trump

سینیئر صحافی سیما سروہی کا ای ٹی وی بھارت کے لیے لکھا گیا خاص مضمون۔ سیما سروہی خارجہ امور کی ماہر سمجھی جاتی ہیں۔ محترمہ سروہی مصنفہ بھی ہیں۔ ان کی کتاب Sita's Curse: Stories of Dowry Victims کافی مقبول ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی عوامی سماعت
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 2:34 PM IST

Updated : Nov 13, 2019, 7:41 AM IST

ڈیموکریٹس پارٹی نے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کو عوام کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بند کمرے میں ایک ماہ تک اس سلسلہ میں سنے گئے گواہوں کے بیانات کے بعد ڈیموکریٹس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

دو سیاسی حریف ڈیموکریٹس اور ریپبلکنس کے درمیان ایک جنگ شروع ہوئی ہے، اور 2020 کے صدارتی انتخاب کو دیکھتے ہوئے عوامی ذہنوں کو تقسیم کرنے کا عمل پہلے ہی سے شروع ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں بتایا جاتا ہیکہ سادہ اکثریت مواخذے کے حق میں ہے مگر سماعت کے دوران اس کے برعکس عمل ہوسکتا ہے۔

بدھ کے روز سے ٹیلی ویزن پر تین اہم گواہوں کے ساتھ سماعت شروع ہوگی اور جمعے تک جاری رہے گی، جس میں یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کا غلط استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادمیر زلینسکی پر دباو ڈالا، اور ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوئے بیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بیڈن کی تحقیق کرنے کے لیے مجبور کیا۔

ہنٹر بیڈن کو یوکرین قدرتی گیاس کمپنی کے بورڈ میں شامل کیا گیا تھا جب ان کے والد جوئے بیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے، اس سلسلہ میں ٹرمپ چاہتے تھے کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی اس معاملے کی تحقیق شروع کریں کہ کس طرح ہنٹر بیڈن کو یوکرین قدرتی گیاس کمپنی کے بورڈ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی 400 ملین کی فوجی امداد روک دی تھی تاکہ صدر زلینسکی ان کی بات مانیں،کیونکہ یوکرین کو اپنے حریف رشیا سے دفاع کے لیے امداد کی اشد ضرورت تھی، جبکہ امریکی کانگریس نے اس رقم کو منظور کردیا تھا اور اسے جولائی کے مہینے میں دیا جانا تھا، اور اخیر میں اس پر تنازعہ بڑھ گیا پھر ستمبر کے مہینے میں یہ رقم جاری کی گئی۔

امریکی آئین کے مطابق ایوان کے نمائندے صدر کے خلاف غداری،رشوت یا کوئی اور بڑا جرم کرنے پر مواخذہ کرسکتے ہیں مگر بڑے جرائم کیا ہیں اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے، مگر جب مواخذہ کی تحریک پیش کی جائے گی تب ایوان کے ارکان کو اسے جرم قرار دیکراس کا مسودہ مرتب کرنا ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 13, 2019, 7:41 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.