ETV Bharat / international

ہم اپنی پولیس کا دفاع کریں گے: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ 'جب تک میں صدر ہوں، میں کبھی بھی پولیس کو بدنام نہیں ہونے دوں گا، ہم اپنی پولیس کا دفاع کریں گے اور ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔'

ٹرمپ
ٹرمپ
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:04 PM IST

مسٹر ٹرمپ نے ویسکانسن کے جینیسویلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنیاد پرست بائیں بازو کے ڈیموکریٹس کو اقتدار میں لاتے ہیں تو وہ پورے امریکہ کے محکمہ پولیس کو بدنام کردیں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کی زیر حکومت ریاستوں شیکاگو، نیو یارک اور آکلینڈ میں طویل مدت تک جاری بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستیں بلیک لائیوزمیٹر کے احتجاج سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایک ہزار سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے افسران پر حملے کیے گئے، لیکن کوئی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔

'ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی غیر ضروری'

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ "جب تک میں صدر ہوں، میں کبھی بھی پولس کو بدنام نہیں ہونے دوں گا، ہم اپنی پولس کا دفاع کریں گے اور ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ کھڑے رہیں گے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.