ETV Bharat / international

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایران پر ہنگامی میٹنگ - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے، ایران کی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔

IAEA calls emergency meeting on Iran
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:40 PM IST

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی اے ای اے نے جمعے کے روز کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے آئندہ ہفتے ایک ہنگامی میٹنگ کی جائے گی۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے میٹنگ بلانے کا فیصلہ امریکہ کی درخواست پر کیا ہے۔

آئی اے ای اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے گزشتہ سنہ 2015 میں ہونے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعے کے روز ٹوئٹ کر کہا: 'آئی اے ای اے ایران کی غیر قانونی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک خصوصی سیشن منعقد کرے گی'۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کی خواہش کو ترک کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔

اس سے پہلے ویانا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں امریکی سفیر جیکی وولكوٹ نے آئی اے ای اے بورڈ سے ایران کے جوہری پروگرام کی اطلاعات پر گفت و شنید کرنے کے لیے میٹنگ بلانے کی اپیل کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.