ETV Bharat / international

صدر منتخب ہونے پر اپنی صحت کے سلسلے میں مکمل طور پر شفاف رہوں گا: جو بائیڈن - صحت

امریکہ میں صدارتی انتخابی مہم میں امریکی مسائل کے ساتھ صدارتی امیدوار کی صحت اور عمر سے متعلق بھی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے جواب میں ٹرمپ سے تین برس بڑے جو بائیڈن نے اپنی اور اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق موازنہ کرنے کا چیلنج کیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:53 PM IST

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو اپنی صحت کے سلسلے میں مکمل طور پر شفاف رہیں گے۔

جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو کے دوران یہ وعدیٰ کیا۔ انہوں نے سبھی لوگوں کو انہیں اور موجود صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیکھنے اور اس بنیاد پر دونوں کی صحت کے بارے میں نتیجہ نکالنے کے لئے مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'خدا کا شکر ہے کہ میری صحت اچھی ہے لیکن یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ میں قسمت کا بہت احترام کرتا ہوں۔میں نے اپنے خاندان میں بہت کچھ دیکھا ہے ، صرف حادثات سے متعلق۔ اس لئے میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ میں اپنی صحت اور صحت کے تمام پہلوؤں کے لحاظ سے مکمل طور پر شفاف رہوں گا۔اور جب بات میرے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہو تو ، صرف ہماری طرف دیکھو ، ٹھیک ہے۔ بس ہمیں دیکھیں ۔ کون اچھی حالت میں معلوم ہوتا ہے؟ کون چاروں طرف آنے جانے کے قابل ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.