امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا ابتدائی مرحلہ جاری ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنی آبائی ریاست فلوریڈا میں اپنا ووٹ ڈالا۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ’آپ نے کس کو ووٹ دیا‘، جس پر ٹرمپ نے دلچسپ جواب دیا کہ ’میں نے ٹرمپ نامی صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ہے‘۔
سوشل میڈیا پر بھی امریکی صدر نے بیان جاری کرکے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے فلوریڈا میں حق رائے دہی کا استعمال کیا جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے‘۔
امریکی میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہونے ہیں، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔