ETV Bharat / international

فلوریڈا کے پانہنڈلے میں جنگل میں آتشزدگی

author img

By

Published : May 7, 2020, 4:28 PM IST

پانچ سو افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

Hundreds
Hundreds

فلوریڈا کے پانہنڈلے میں جنگل میں آتشزدگی نے تقریبا 500 افراد کو گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا۔

فلوریڈا فارسٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانتا روزا کاؤنٹی میں پیر کی دوپہر شروع ہونے والی جنگل کی آگ کو فائیو مائل سوائمپ فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ تیز ہواؤں اور کم نمی کی وجہ سے یہ آگ 10 گنا زیادہ پھیل گئی۔

فلوریڈا کے پانہنڈلے میں جنگل میں آتشزدگی

ٹمپا بے ٹائمز کے مطابق شروعات میں آگ اتنی خوفناک نہیں تھی لیکن کچھ ہی وقت میں وہ بے قابو ہو گئی۔

فاریسٹ سروس نے بتایا کہ 2 ہزار ایکڑ میں آتشزدگی سے متعدد درخت خاکستر ہو چکے ہیں اور حکام جنگل کے جنوب میں واقع رہائشیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ علاقے سے کتنے لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 2،000 ایکڑ میں لگ بھگ 20 فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔

فلوریڈا کے محکمہ زراعت اور صارفین کی خدمات نے ایک بیان میں کہا کہ خالی کرنے کا حکم جمعرات کی دوپہر تک نافذ رہے گا اور اس وقت دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح ہو کہ اس سال فلوریڈا میں اس سال معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ فائر فائٹرز والٹن میں 575 ایکڑ پر لگی ایک دوسری آگ پر بھی قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس علاقے سے لگ بھگ 500 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور اس آگ میں متعدد درخت خاکستر ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.