امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 105 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور پہلی بار تیل کی قیمتیں منفی 2 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی مئی سپلائی میں 300 فیصد سے زائد کی گراوٹ درج کی گئی۔
کورونا وائرس بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی مانگ میں آئی کمی کے سبب اس کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب امریکی خام تیل کی قیمت اتنی نیچے پہنچی ہے۔
رستادانرجی کے سربراہ بيورنر ٹوم ہیوگن نے کہا عالمی سپلائی کی مانگ میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں حقیقی طور پر گراوٹ آنے لگی ہے۔
کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بھاری کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کمپنیوں کے ذخائر مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔