ہیوسٹن محکمہ پولیس کے مطابق پولیس اور فائر ایمرجسنی محکمہ کے اہلکاروں نے ان اطلاعات کا جواب دیا ہے جس میں ہیوسٹن میں واقع چین کے قونصل خانہ میں دستاویزات جلائی جارہی ہیں۔
ہیوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ3417 میں مونٹروز بولیورڈ جہاں چین کا قونصل خانہ واقع ہے ، وہاں صبح 8 بجے کے بعد سے ہی دستاویزات کو جلایا جارہا ہے۔
ہیوسٹن فائر ایمرجنسی کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ وہ جائے وقوعہ پر ردعمل دے رہے ہیں اور علاقے میں ٹریفک کنٹرول کے لیے ایچ پی ڈی اہلکاروں کی ضرورت تھی۔