ETV Bharat / international

جو بائیڈن کا عالمی ادارہ صحت میں شمولیت کا فیصلہ

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 7:37 PM IST

honoured to announce us to remain with who says dr anthony fauci
جو بائیڈن کا عالمی ادارہ صحت میں شمولیت کا فیصلہ

امریکہ کے نئے صدر 78 سالہ جو بائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالتے ہی کئی صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

گذشتہ روز جو بائیڈن نے ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے سابقہ ​​معاہدوں کو واپس لینے کا اعلان کیا، جن کا فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ برس کے اوائل میں کیا تھا۔

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن

اس سے قبل جولائی میں جو بائیڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو وہ پہلے ہی دن ڈبلیو ایچ او میں شامل ہوں گے اور میں عالمی سطح پر قیادت بحال کروں گا۔

میڈیا کے مطابق صدر نے رواں ہفتہ کے آخر میں امریکی وفد کی ڈبلیو ایچ او کی سالانہ میٹنگوں کی رہنمائی کے لیے ملک کے متعدی بیماریوں کے اعلیٰ ماہر انتھونی فوسی کو منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے عہدہ سنبھالتے ہی متعدد حکم نامے پر دستخط

قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے ڈبلیو ایچ او سے مسلسل دوریاں بنائیں۔ ماہرین اور ڈیموکریٹس کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کوڈ 19 کے حوالہ سے دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی فوسی

صدر جو بائیڈن کے کووڈ 19 کے اعلی میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے آج عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی حمایت کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس اور دیگر عالمی صحت سے متعلق امور سے نمٹنے کے لیے نئی وابستگی ظاہر کی۔

دوسرے ممالک اور ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے امریکی اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.