ETV Bharat / international

نیویارک میں طوفانی بارش، معمولات زندگی درہم برہم - امریکی محکمہ موسمیات

امریکی شہر نیویارک میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔

نویارک میں طوفانی بارش، عام زندگی متاثر
نویارک میں طوفانی بارش، عام زندگی متاثر
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:06 PM IST

نیویارک میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ نیویارک کی اکثر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اورایک سب وے اسٹیشن میں پانی جمع نے سے مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نویارک میں طوفانی بارش، عام زندگی متاثر

سوشیل میڈیا پر اپرمنھتن کے ویسٹ 157 اسٹریٹ پر واقع سب وے اسٹیشن میں پانی جمع ہونے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں کمر تک پانی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں، برونکس میں میجر ڈیگان ایکسپریس وے پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد کچھ ڈرائیورز پھنس گئے۔ ڈرائیورز کو سڑک کی ایک طرف سے گذرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ سڑک کے دوسری طرف پانی جمع تھا۔

نیویارک شہر میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے نیویارک کے علاوہ دیگر ریاستوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی خرابی کے باعث نیویارک کا ایئرشو منسوخ

گذشتہ روز سمندری طوفان ایلسا کی وجہ سے مشرقی فلوریڈا میں شدید بارش ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ طوفان کی وجہ سے فلوریڈا اور جارجیا میں 65 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ گذشتہ جمعرات کو سمندری طوفان جنوبی کیرولینا پہنچا تھا جس کے بعد طوفان کی شدت میں کچھ کمی دیکھی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.