اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے شمالی شام کے شہر عفرعن میں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ہوئے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔
عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے موجودہ بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
شام کے شمالی شہرعفرین میں منگل کو ایک تیل ٹینکر میں کئے گئے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ ترک حامی جنگجو بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں ترکی اور اس کے اتحادی شامی باغیوں نے عفرین کو كرد جنگجوؤں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔
انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقوں میں قانونی انتظام کافی خراب ہے۔ ترکی نے اس حملے کے لئے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔