عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66،22،111 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3،90،740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر2،846،059 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرےجبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔
کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.08 لاکھ افراد ہلاک
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ریکارڈ 9851 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،26،770 تک جا پہنچی ہے۔ اسی دوران ، 273 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 110،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109،462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 18،72،528 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،08،208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 614،941 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34،021 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور اب تک یہاں 4،41،108 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 5384 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی ، اس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ اب تک 2،83،075 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39،987 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچائی ہے۔ اب تک اس وبا سے 33،689 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،013 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،40،660 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،133 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
عالمی وباکے مرکز چین میں اب تک 83،027 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4634 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،89،569 افرادمتاثرہوچکے ہیں اور 29،065 افراد ہلاک ۔ جرمنی میں 1،82،764 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور8581 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ترکی میں اب تک 1،67،410 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4630 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں 1،64،270 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ اس کی وجہ سے 8071 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
میکسیکو میں 12545 افراد ، بیلجیم میں 9548 ، کینیڈا میں 7637 ، نیدرلینڈ میں 5990 ، سویڈن میں 4531 ، ایکواڈور میں 3486 ، سوئٹزرلینڈ میں 1920 ، آئرلینڈ میں 1664 اور پرتگال میں 1455 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 86،931 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔