جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ امریکہ کے نئے صدر بننے جارہے جو بائیڈن کی ماحولیاتی تبدیلی پر کیا پالیسی ہوتی ہے؟
محترمہ مارکل نے کہا کہ 'میں 20 جنوری کے بعد امریکہ کے نئے صدر بننے جا رہے جو بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کےلیے پرجوش ہوں اور دیکھنا ہے کہ ہمارے درمیان کیا یکسانیت ہے۔ہم ان کی تجویز کو دیھکیں گے اس کے بعد اپنے تجویز رکھیں گے'۔
انہوں نے جی-20 ورچوئل کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کی جہاں دنیا کے رہنماؤں نے پیرس ماحولیات تبدیلی پر ان کے عزم کو دہرایا۔
واضح رہے کہ سنہ 2017 میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے واپس ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔