امریکی ملک جارجیا کے دارالحکموت اٹلانٹا میں تین مساج پارلر اور نواحی علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام نے منگل کو بتایا کہ ان میں سے بیشتر ایشین نسل کی خواتین ہیں۔
اٹلانٹا کے پولیس چیف روڈنی برائنٹ نے بتایا کہ شمال مشرقی اٹلانٹا میں ایک اسپا میں تین خواتین ہلاک ہوئی ہیں جبکہ ایک چوتھی خاتون گلی کے اس پار ایک اور اسپا میں ہلاک ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایشین ہوسکتی ہیں۔"
حکام کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا کے تین مساج پارلروں پر فائرنگ سے آٹھ افراد کی ہلاکت کے گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چیروکی کاؤنٹی شیرف کے کیپٹن جے بیکر نے بتایا کہ جارجیا کے ووڈ اسٹاک کے رابرٹ آرون لانگ کو منگل کی رات کرسپ کاؤنٹی میں تحویل میں لیا گیا۔ کرسپ کاؤنٹی اٹلانٹا سے 150 میل فاصلے پر جنوب میں واقع ہے۔
ووڈ اسٹاک میں ایک مساج پارلر میں چار خاتون ہلاک ہوگئیں۔ اس کے فوراً بعد ہی شمال مشرقی اٹلانٹا میں ایک اسپا میں تین خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک چوتھی خاتون گلی کے اس پار ایک اور اسپا میں گولی کا نشانہ بنی اور جائے موقع پر ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔