ETV Bharat / international

آخری رسومات کی ادائیگی کیے لیے جارج فلائیڈ کی لاش ہیوسٹن لائی گئی - جارج فلائیڈ کی خبریں

ہوسٹن کے چیف پولیس آرٹ ایکویڈو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ جارج فلائیڈ کا جسد خاکی کی آخری رسومات کی ادائیگی ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔

جارج فلائیڈ
جارج فلائیڈ
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 9:10 AM IST

ہیوسٹن میں پیر کے روز فلائیڈ کے جسد خاکی کو چھ گھنٹوں تک آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا جس کے بعد منگل کے روز انھیں پیئر لینڈ کے ہیوسٹن میموریل گارڈن میں صبح 11 بجے دفنایا جائے گا۔

فلائیڈ کو ان کی والدہ کی قبر کے بغل میں دفنایا جائے گا اور اس وقت ان کے اہلخانہ موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 25 مئی کو مینیا پولیس کے ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے چند منٹ تک بری طرح دبائے رکھا تھا اور دم گھٹنے سے جارج فلائیڈ کی موت واقع ہوگئی تھی۔

جس کے بعد سے ہی امریکی پولیس کے اس متعصبانہ رویے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور نسل پرستی کی مخالفت میں نعرے لگائے گئے۔

اس قبل فلائیڈ کو مینیوپولیس اور رائے فورڈ، شمالی کیرولینا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا کیونکہ افریکی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پیدائش شمالی کیرولینا میں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.