ETV Bharat / international

کووڈ 19: جی 20 کا 21 ارب ڈالر کا تعاون کرنے کا فیصلہ

جی 20 اور اس کے اتحادی ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 21 ارب ڈالر سے زیادہ تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 3:15 PM IST

covid
covid

جی 20 گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے جنگ لڑنے میں 21 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

ایک بیان جاری کر کے گروپ نے اطلاع دی 'جی 20 اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف عالمی تال میل بنانے میں جٹا ہوا ہے'۔

بیان میں کہا گیا 'فی الحال جی 20 کے رکن ممالک اور دیگر اتحادی ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف 21 ارب امریکی ڈالر کا تعاون دینے کا عزم کیا ہے'۔

انہوں نے کہا 'یہ رقم ویکسین بنانے، علاج کرنے، تحقیق اور ترقی میں استعمال کی جائے گی'۔

عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کی وبا کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ اب تک کل 67 لاکھ لوگ اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3.94 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے.

یہ بھی پڑھیں
بھارت میں کورونا کا خطرہ برقرار:ڈبلیو ایچ او
ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 10 ہزار کیسز سامنے آئے

وہیں بھارت میں اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 642 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 11 لاکھ 4 ہزار 73 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.