ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے خلاف مہم کے لئے فنڈ کی ضرورت - uni

انتونیو گوٹریس نے میڈیکل سائنس کی ترویج کے لیے 'ایکسس ٹو کووڈ 19 ٹولز (اے سی ٹی) ایکسیلیریٹر' نامی عالمی مہم کے لئے جلد فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل کی ہے۔

funding needed for campaign against corona virus
کورونا وائرس کے خلاف مہم کے لئے فنڈ کی ضرورت
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 9:03 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی قیادت میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی تیاری اور اس کے علاج کے کے لیے لیے فنڈ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انتونیو گوٹریس نے میڈیکل سائنس کی ترویج کے لیے 'ایکسس ٹو کووڈ 19 ٹولز (اے سی ٹی) ایکسیلیریٹر' نامی عالمی مہم کے لئے جلد فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل کی ہے۔

گوٹریس نے کووڈ۔ 19 ٹولز ایکسیلیریٹر (اے سی ٹی۔ کونسل) کےآغاز کے موقع پر عالمی برادری سے خطاب کیا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں اپیل کرتے ہوئے کہا 'دنیا کو پہلے کی طرح متحرک، فعال اور خوشحال بنانے کے لئے ہمیں کووڈ ۔19 جیسے عالمی مسئلے کا حال نکالنا ہوگا۔ جس کے لئے بڑے پیمانے پر ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے'۔

سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ 'اب تک اس میں تین ارب امریکی ڈالر کا تعاون کیا گیا ہے، جو اس مہم کو شروع کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے، لیکن ہمیں اسے کامیاب بنانے کے لئے 35 ارب ڈالر کی ضرورت ہے'۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مزید کہا ہے کہ 'اگلے تین ماہ کے اندراس عالمی مہم کے لیے 15ارب ڈالر جمع کرنے ہوں گے جس سے ویکسین اور علاج معالجے کی ترقی کے لئے تحقیقی کام کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔ اس لئے عالمی برادری کو فوری طور پر اس میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاکتوں کے معاملے میں ابھی تک امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے اور اس ملک میں ابھی تک متاثرین کی تعداد 6327793 ہوگئی ہے اور اب تک 189679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 89706 سے بڑھ کر 4370129 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1115 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73890 ہوگئی۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 65 ہزار 863 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 75 ہزار 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بھارت میں سب سے زیادہ 9 لاکھ 67 ہزار 349 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 27 ہزار 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1989 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.