کولمبیا کے کاسانارے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک شہری سمیت تین فوجی ہلاک ہو گئے۔
صدر ایوان ڈیوک نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بدھ کی دیر رات ٹویٹ کیا کہ ’ہم کاسانارے میں پائیز ڈی اریپورو اور ہاٹو کوروزل کے درمیان سڑک پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں کولمبیا کی فوج کے تین فوجی اور ایک عام شہری مارا گیا ہے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی دستے حملے کے ذمہ دار لوگوں کو تلاش کریں گے‘۔
کولمبیا کی فوج کے مطابق قافلے کو ایک دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں دو شہریوں سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
(یو این آئی)
کولمبیا میں دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک - کولمبیا میں دہشت گردانہ حملے
کولمبیا کی فوج کے مطابق قافلے کو ایک دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں دو شہریوں سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
![کولمبیا میں دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک Four killed in Colombia terrorist attack](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13543229-thumbnail-3x2-colo.jpg?imwidth=3840)